انٹرنیشنل

امریکی فوج کے انخلا اور طالبان رجیم کے اقتدار کو5سال مکمل

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور طالبان رجیم کے اقتدار کو 5 سال مکمل ہوگئے، ان 5سالوں میں افغان طالبان کی کیا کارکرردگی رہی؟ رپورٹ آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق اور انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر گیا، طالبان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان بچوں میں سے تقریبا ہر 10 میں سے ایک شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ برقرار رکھنے کی اپیل کردی۔صحافیوں سے گفتگو میں اقوام متحدہ کی افغانستان میں خواتین کے لیے خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے سبب خواتین کی 74 تنظمیوں میں سے نصف کو سرگرمیاں بند کرنا پڑسکتی ہیں، 1.7 ارب ڈالر کی انسانی امداد کی اپیل میں سے صرف 25 فیصد رقم فراہم کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں گزشتہ سال تین چوتھائی خواتین کی تنظیموں کو فنڈنگ میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان اس وقت خواتین کے حقوق کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے، حکومتیں، دیگر عالمی عطیہ دہندگان افغان خواتین کیلئے فنڈنگ جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button