پاکستان

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوگیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) غیور کشمیریوں کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولت کار بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ، جس کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 13اور14 اگست کو کیرن سیکٹر میں کالعدم کمیٹی کی ویڈیوز چلادیں۔ ماہرین کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ چلانا بھارت کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔دوسری جانب بھارت کے یومِ آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب یومِ سیاہ منایا گیا، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں مظاہرہ کیا گیا اور میر پور آزاد کشمیر میں ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔نیلم، نکیال، سماہنی سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر یوم سیاہ ، قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button