کھیل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مداحوں کیلئے جشن آزاد کے سرپرائز کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے مداحوں کے لئے جشن آزاد کے سرپرائز کا اعلان کر دیا ہے جس کی تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل چمپئن شپ کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، آپ کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑی ان ایکشن ہیں، اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم آکر میچز کو انجوائے کریں۔ محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا مفت داخلہ 3 بجے سے ہوگا اور آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر آپ کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔



