انٹرنیشنل
امریکا کی پہلی ترجیح کیا ہے؟ جے ڈی وینس نے بڑا دعویٰ کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی پہلی ترجیح کیا ہے؟ اس حوالے سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بڑا دعویٰ کر کے مشرقی وسطی سمیت پوری دنیا میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا کی پہلی ترجیح امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا اور دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران دونوں اہداف حاصل کر رہے ہیں۔جے ڈی وینس نے کہا کہ صورتحال فطری طور پر غیر یقینی ہے، کیونکہ خود ایرانی بھی غیر متوقع رویہ اختیار کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان وعدوں کی پاس داری نہیں کرتے جو انہوں نے کیے ہوتے ہیں ۔



