پاکستان
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10دہشتگرد ہلاک

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ ہندوستان کے10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ ہندوستان کی موجودگی پرکارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مثر کارروائی کی گئی۔



