پاکستان
عمران خان کی اسپتال منتقلی کیلئے سکیورٹی پلان مرتب، سکیورٹی کس کے پاس ہوگی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ، ان تمام معاملات کی سکیورٹی کس کے پاس ہو گی؟
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے کمریکی سکیورٹی اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ہوگی، اسپتال کے کمرے میں بھی جیل رولز پر عملدرآمدکیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر رات کے وقت اسپتال منتقل کیا جائیگا، سکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کے اہلکار اسپتال میں موجود رہیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے اطراف کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کے ذریعے اسپتال کے اطراف موجود ٹھیلوں کو ہٹوایا جارہا ہے۔



