انٹرنیشنل
ٹیکساس ،اسلاموفوبیا میں اضافہ، اسلامی رسومات پر پابندیوں کی کوششیںجاری

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں اسلامو فوبیا میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہے ہے یہاں پر اسلامی رسومات پر پابندیوں کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Dallas-Fort Worth سمیت ریاست ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں میں مسلم کمیونٹی کے خلاف دھمکیوں اور توہین آمیز واقعات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن میں نئے اسلامی مرکز کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی جب کہ Conroe میں بھی مسلم خریداروں کو نفرت انگیز بیانات کا سامنا رہا۔
میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے بعض ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے مسلم اداروں کے خلاف تحقیقات اور اسلامی رسومات پر پابندیوں کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ریپبلکن امیدوار Bo French نے سوشل میڈیا پر انتہائی سخت مسلم مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کے نکل جانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔



