ٹیکنالوجی

فرش پر وائی فائی راٹر کو لگانے سے کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) فرش پر وائی فائی راٹر کو لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سب کے سب دنگ اور حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرش پر وائی فائی راٹر کو لگانے سے کیا ہوتا ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہاں وائی فائی راٹر رکھا جاسکتا ہے مگر عام طور پر یہ کوئی اچھی جگہ نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب راٹر فرش پر رکھا ہو تو زیادہ تر وائی فائی سگنلز زمین میں غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فرش پر ہونے کی وجہ سے فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیا سے سگنل کی کوریج متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔جیسا آپ کو علم ہے کہ بیشتر وائی فائی راٹرز میں انٹینا موجود ہوتے ہیں جو ترچھے رخ میں سگنل کو بھیجتے ہیں۔ تو جب وائی فائی راٹر فرش پر ہوتا ہے تو زیادہ تر سگنلز براہ راست فرش میں ہی چلے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وائی فائی سگنل کے راستے میں موجود دیواریں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہمیشہ وائی فائی راٹر کو کسی اونچی جگہ جیسے شیلف پر لگانا چاہیے۔ وائی فائی راٹر جتنے زیادہ بلند مقام پر ہوگا، گھر کے اندر سگنل کی رسائی اتنی زیادہ بہتر ہوگی۔ مزید براں اسے کسی کھلی جگہ پر لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے جہاں گھریلو اشیا کم ہوتی ہیں۔ ویسے وائی فائی کو فرش پر رکھنا مثالی نہیں مگر یہ اسے رکھنے کی بدترین جگہ بھی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button