نگرنگرسے

شیرا کوٹ میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شیرا کوٹ میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے، اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن نے سب کچھ واضح کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن حسن فاروق گھمن نے بتایا ہے کہ بزرگ شہری کو اس کی بیٹی نے قتل کروایا، مقتول کی بیٹی اپنے دوست سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایاکہ ملزمہ نے کرائے کے قاتلوں کو 2 لاکھ روپے دے کروالد کو قتل کروایا۔ ایس پی کے مطابق ملزمان نے 10 اگست کوفائرنگ کرکے مقتول رحمت کوقتل کردیاتھا، کرائے کے قاتلوں کی کی گرفتاری کے لئے چھاپیماریجارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ والد کے اعتراض پر ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کرقتل کا منصوبہ بنایا، ملزمہ اور اس کے ساتھی کوگرفتارکرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button