پاکستان
عمران خان کا اسپتال میں علاج، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، عاطف خان

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اسپتال میں علاج سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عاطف خان کا کہنا تھا کہ کہاکہ عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اور حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل درآمد کرنا چاہیے، حکومت نے عدالتی حکم پرعمل نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبرکی کال کو عمران خان کے حکم پر ہی واپس لیا جاسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف جب بیمار تھے تو بانی پی ٹی آئی نے انہیں ملک سے باہر علاج کرانے دیا تھا، عمران خان کا ملک میں علاج ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔



