سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول، کون کونسی ٹیم شامل؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے اس سیریز میں کون کونسی ٹیم شرکت کرے گی؟ اس حوالے سے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مجوزہ شیڈو ل کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں، مجوزہ شیڈول میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔



