پاکستان
بیرسٹر سیف کی عمران خان سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر محمد علی سیف کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، کیا گفتگو ہوئی؟ پتا چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔



