انٹرنیشنل

انتہائی افسوسناک واقعہ، 9ماہ کے بیٹے کے منہ میں گلو ڈال دی

پونے (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر پونے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بھائی سے جھگڑے کے بعد اس کے 9ماہ کے بیٹے کے منہ میں گلو ڈال دی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ الطاف ندیم شیخ نے اپنی بہن ثانیہ شیخ اور دو دیگر افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون کے اس اقدام کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق الطاف ندیم شیخ جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں اور ان کا اپنی بہن سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ثانیہ نے یہ قدم اٹھایا، بچے کی والدہ زینب نے جب دیکھا کہ بچے کی الٹیاں بند نہیں ہورہیں اور ہونٹ آپس میں جڑ گئے ہیں ، تب انہیں کسی خطرے کا احساس ہوا تاہم اب بچہ اسپتال میں داخل ہے جس کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button