نگرنگرسے
ڈاکس مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کے ڈاکس مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکس مچھر کالونی میں ہلاک ڈاکوں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی بر آمد ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں ایک شہر ی اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں زخمی چوتھا شخص بھی ڈاکو نکلا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ہوگئی ہے، دو ہلاک ڈاکوں کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔



