کھیل

لیڈز ٹیسٹ ،انگلش بائولروں کے آگے پاکستان بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ

لیڈز (سپورٹس ڈیسک) لیڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں انگلش بائولروں کے آگے پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 135رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی دوسری اننگز میں نویں وکٹ 131رنز پر گرگئی، محمد رضوان 41رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3-3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، ہیری بروک 91 ،جارڈن کوکس 73 ، جوروٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ خرم شہزاد نے 133 رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5اوورز بیٹنگ کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام پر82 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 366رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171رنز کے جواب میں 195رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، عبداللہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button