کھیل

ارجنٹائن کیخلاف کارروائی، فیفا نے مڈ فیلڈر لیانڈ روپیریڈیز پر بڑی پابندی عائد کردی

ارجنٹائن (سپورٹس ڈیسک) فیفا نے ورلڈکپ 2026کے فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر بڑی پابندی عائد کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیفا ڈسپلنری کمیٹی نے پیریڈیز پر 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ناہوئل مولینا کو 7 میچز کے لیے معطل اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی تحقیقات کے بعد یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا کو ایک ایک میچ کی پابندی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو 3 میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور ان پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فیفا نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فیفا کے مطابق اے ایف اے کو کھیلوں کے ایونٹ کو اسپورٹس کے منافی مظاہرے کے لیے استعمال کرنے، ٹیم کی بدسلوکی، شائقین کی جانب سے امتیازی نعروں اور اشاروں سمیت سکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ارجنٹائن کو آئندہ دو ہوم میچز 50 فیصد تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ کھیلنے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاہم ان میں سے ایک میچ کی پابندی معطل کردی گئی ہے۔ فیفا نے جرمانے میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم امتیازی سلوک کے خلاف اقدامات کے لیے مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا بھی معطل رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button