انٹرنیشنل

امریکی پابندیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں: اسماعیل بقائی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاہے کہ امریکی پابندیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں اس پر اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چاہیے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں صرف ایران کے خلاف معاشی جنگ تک محدود نہیں ہیں، کوئی ملک غیرملکی اداروں کوکسی تیسرے ملک سے تجارت سے نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا ایسی پابندیوں کی بین الاقوامی قانون میں کوئی قانونی بنیادنہیں ہے، امریکی پابندیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button