امریکی عدالت کا ٹرمپ کا بڑا جھٹکا، انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے ، اور امریکا کے ساتھ مشرقی وسطی میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے جن 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزا کی کارروائی روکنے کی پالیسی مسترد کی ان ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، ایران اور روس بھی شامل تھے۔ نیویارک کی ڈسٹرکٹ جج نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ویزا پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے، جنوری میں نافذ کی گئی ویزا پالیسی واضح طور پر غیر قانونی تھی، ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔ میڈیا کے مطابق امریکی جج نے فیصلہ تارکینِ وطن حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیے مقدمے میں سنایا، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پالیسی میں شامل ممالک کے شہری امریکا میں عوامی بوجھ بن سکتے ہیں جس کے سبب 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا کارروائیاں جنوری سے روک دی گئی تھیں۔



