انٹرنیشنل
مکہ دفاعی معاہدہ، بنگلا دیش نے بھی شمولیت کا اشارہ دیدیا

بنگلا دیش(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بنگلا دیش نے بھی اس میں شمولیت کا اشارہ دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔ ہمایوں کبیر کاکہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلا دیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا، پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔



