سوشل ایشوز

مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ، فراڈیوں نے زمینداروں کو بھی نا چھوڑا

کراچی (کھوج نیوز) مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ دیتے ہوئے فراڈیوں نے زمینداروں کو بھی نا چھوڑا اور ان سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل فون نمبروں سے خواتین کمپنی آفیسرز بن کر کال کرتی ہیں اور شہری سے سابقہ قرضوں کا حوالہ دے کر ٹریکٹر مفت دینے کی آفر دیتی ہیں۔ اس دوران شہری کو فون پر ہولڈ کروا کر مفت ٹریکٹر کی آن لائن بکنگ کرنے کی جعلی کارروائی دکھائی جاتی ہے، بات چیت کے دوران شہری کے موبائل فون پر کوڈ بھیجا جاتا ہے اور ٹریکٹر کی بکنگ کرنے کا جھانسہ دے کر واٹس ایپ ہیک کرلیا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ نوسر بازی مرد کررہے تھے مگر اب پرکشش آواز میں لڑکیوں کو بھی اس دھندے پر لگا دیا گیا ہے۔ کوڈ سے دوسرے موبائل فون پر واٹس ایپ کھول کر ایڈریس بک کے مطابق لوگوں کو میسیجز کرکے رقوم بٹوری جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button