پاکستان

تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے جس کے بعد حکومت وقت نے بھی جواب دینے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور عزیر بھنڈاری کی دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکمنامے کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی حاضری کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ عدالت سے جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button