پاکستان
خواتین کیساتھ سڑک پر نازیبا حرکات کے 2شرمناک واقعات

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں خواتین کے ساتھ سڑک پر نازیبا حرکات کے 2شرمناک واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار شخص راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہوگیا۔ اس کے علاوہ دوسرا شرمناک واقعہ ملیرالفلاح میں پیش آیا جہاں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی۔ دونوں واقعات میں کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔



