ٹیکنالوجی

سائبر خطرات، اے آئی کمپنیوں کی جانب سے عالمی اقدامات کا مطالبہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے پیدا ہونے والے سائبر خطرات کے تدارک کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کی حریف کمپنی اینتھروپک سمیت دنیا بھر کی 100سے زائد تنظیموں نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے سائبر سکیورٹی خطرات کے خلاف سائبر دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہمارے پاس سائبر دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے محدود وقت ہے۔ آنے والے مہینوں میں جیسے جیسے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ماڈلز مزید قابل ہوتے جائیں گے اے آئی پر مبنی سائبر حملے کہیں زیادہ وسیع اور پیچیدہ ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button