انٹرنیشنل

سندھ طاس معاہدہ، دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت کا بھارت کو بڑا حکمنامہ جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت نے بھارت کیلئے بڑا حکمنامہ جاری کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دی ہیگ میں قائم پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن (ثالثی عدالت) نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر کے علاقے میں ایک ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام محدود کرنا ہوگا اور پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کے لیے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی۔ ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والا ‘سندھ طاس معاہدہ’ اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے کیونکہ بھارت کے پاس اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ عدالت نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے مقرر کردہ ایک غیر جانبدار ماہر جولائی 2027 تک اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمالیائی خطے میں ان پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر معاہدے کے مطابق ہے یا نہیں۔

ثالثی عدالت کے فیصلے پر حکومت پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پرفیصلے میں عبوری اقدامات جاری کیے، عالمی ثالثی عدالت نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے، اعلامیہ کے مطابق عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ متفقہ ہے۔ حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں، عالمی قوانین کے مطابق بھی بھارت یہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button