گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت

اسلام آباد(کھوج نیوز) دنیا بھر میں گنج پن کا شکار ہونے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ طبی ماہرین نے اب گنج پن کو ختم کرنے کیلئے آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرنل جاما ڈرماٹولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جوڑوں کی تکلیف کے علاج کے لیے کھائی جانے والی ایک دوا سے ایلوسپیا اریاکا مؤثرعلاج ممکن ہے۔ اس دریافت سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ گنج پن کا باعث بننے والے عام مرض ایلوسپیا اریا کا مؤثر علاج ممکن ہو سکے گا۔ اس مرض میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے بالوں کی جڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سر یا جسم کے دیگر حصوں پر اچانک گول دائروں کی شکل میں بال اڑ جاتے ہیں یا جھڑنے لگتے ہیں۔ اس حوالے سے 2 بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز میں کچھ مریضوں کے سر کے بالوں کی نشوونما بحال ہوگئی۔
کلینیکل ٹرائلز کے دوران upadacitinib نامی دوا کا استعمال کیا گیا۔ روزانہ ایک بار کھائی جانے والی دوا اس مدافعتی ردعمل کو دباؤ دیتی ہے جو ایلوسپیا اریا کے شکار افراد کے مدافعتی نظام بالوں کی جڑوں پر حملہ آور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ کلینیکل ٹرائلز کے دوران شمالی امریکا، یورپ اور چین سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کے سر کا بیشتر حصہ بالوں سے محروم ہوچکا تھا۔ اوسطا یہ مریض 84 فیصد تک بالوں سے محروم ہوچکے تھے اور نتائج سے عندیہ ملا کہ یہ دوا مدافعتی ردعمل کو ہدف بناکر گنج پن کا شکار بنانے والے مرض کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔ یہ دوا بنیادی طور پر مدافعتی نظام کے ان سگنلز کو بلاک کرتی ہے جو ورم سے جڑے ردعمل کو متحرک کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ محققین کا ماننا ہے کہ یہی سگنلز مدافعتی نظام کو بالوں کی جڑوں پر حملہ آور ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔ کلینیکل ٹرائلز میں شامل افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو روزانہ 15 ملی گرام، دوسرے کو 30 ملی گرام upadacitinib گولی کا روزانہ استعمال کرایا گیا جبکہ تیسرے گروپ کو پلیسبو دیا گیا۔



