انٹرنیشنل

حریت رہنماء سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج منائی گئی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کی جدوجہد آزادی کے اہم کردار اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج پورے مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان میں بھی منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی بھارتی مظالم کے خلاف توانا آواز تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریبا 7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاریں اور دو دہائیوں تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ سید علی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ سید علی گیلانی نے زندگی کے آخری 11 برس سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے۔ یکم ستمبر2021ء کو سید علی گیلانی حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بند رہتے ہوئے انتقال کر گئے تھے، ان کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button