کھیل
قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا، بابر اعظم اچانک اسپتال پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں 194رنز سے بد ترین شکست اور بورڈ کے اچانک بڑے فیصلوں کے قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ بابراعظم اچانک اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ہیڈ کوچ اور7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دباؤ میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق شدید بخار میں مبتلا ہیں ۔ بابر اعظم کی طبیعت کے حوالے سے جب ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے اور کپتان بابر اعظم نے اس حوالے سے انہیں مطلع کیا ہے البتہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔



