نگرنگرسے

سرکاری سکولوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ سبزباں اگانے کی بھی سخت ہدایت

مظفر گڑھ (کھوج نیوز) مظفر گڑھ میں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ سبزیاں اگانے کے لئے بھی سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے جو حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے سربراہوں کو سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت یقینی بنائی جائے، سبزیوں کی کاشت اورب دیکھ بھال کے لیے اسکول کا ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ہدایت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق جن اسکولوں میں تسلی بخش پیداوار نہیں ہوئی، وہاں دوبارہ کاشت کی جائے اور کاشت کی گئی سبزیوں کو بروقت پانی دیا جائے جب کہ سبزیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی تصاویر روز شیئر کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button