انٹرنیشنل

200 سال بعد بیٹی کی پیدائش، ننھی مہمان کا شاندار استقبال

مہاراشٹرا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک خاندان میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر بھر پور جشن منایا گیا اور ننھی مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا اور حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں ایک خاندان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان کو بیٹی کی پیدائش کا تقریبا 5 نسلوں سے انتظار تھا۔ خاندان کے مطابق تقریباً200 سال بعد ان کے خاندان میں کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر پورا خاندان خوش ہے اور انہوں نے بچی کی پیدائش کی خوشی بڑے جوش و خروش سے منائی اور نومولود بچی کا استقبال بالکل ایک شہزادی کی طرح کیا گیا۔ خاندان کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی اس خوشی میں بھرپور شرکت کی۔

بچی کے دادا میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان میں بیٹی کی پیدائش بہت بڑی خوش قسمتی ہے، اتنے برسوں سے ہمیں اس بات کا افسوس تھا کہ ہمارے ہاں کوئی بیٹی نہیں تھی اور آج یہ خواہش پوری ہوگئی ۔ بچی کی دادی کا کہنا تھا کہ لڑکی کی پیدائش پر پورا خاندان بے حد خوش ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ آج ہمارے گھر لکشمی آئی ہے۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش نے خاندان میں ایک الگ ہی خوشی پیدا کردی ہے۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پر لوگ بیٹے کی خواہش کرتے ہیں لیکن بیٹی ہونیکا احساس اور خوشی ہی کچھ اور ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button