سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد یکدم حیران کن اضافہ

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد یکدم حیران کن اضافہ ہوگیا ہے ، اضافے کے بعد نئی قیمت کیا ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔ ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت112 ڈالربڑھ کر4427 ڈالر فی اونس ہے۔



