ٹیکنالوجی

جاپانی کمپنی کا کمال، سب سے ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی Fujitsu نے کمال کر دیا ہے ، کمپنی نے سب سے ہلکا لیپ ٹاپ بنا کر سب کو حیران کر رکھ دیا ہے اس کی قیمت کتنی ہے اور دیکھنے میں کیسا ہے؟ تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی ایف اے 2026 ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایسر کمپنی نے سوئفٹ بلیڈ 14 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا۔ اسے دنیا کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے یا کم از کم عالمی سطح پر یہ ٹائٹل اس کے نام کیا جاسکتا ہے۔ ویسے جاپانی کمپنی Fujitsu کا لائف بک لیپ ٹاپ سب سے ہلکا ہے مگر یہ صرف جاپانی مارکیٹ میں ہی دستیاب ہے مگر ایسر کی جانب سے سوئفٹ بلیڈ 14 کو عالمی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کا وزن محض 799 گرام ہے۔ سوئفٹ بلیڈ 14 کی تیاری کے لیے کاربن فائبر اور میگنیشم ایلومینیم کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ ڈوائس کا وزن کم از کم رکھا جاسکے۔

لیپ ٹاپ میں 14 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین ہے۔ انٹیل کور سیریز 3 سی پی یو پر مشتمل لیپ ٹاپ کے اندر 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔ دیگر فیچرز کے بارے میں کمپنی نے فی الحال تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اسی طرح ابھی قیمت یا اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button