انٹرنیشنل

مشرقی وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی،پینٹا گون نے بڑا اعلان کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے پینٹا گون نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد مشرقی وسطی سمیت پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے فوجی تعیناتیوں کی مدت میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ تنازع اگلے سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر محدود فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو مختلف آپشنز فراہم کرنا ہے۔

اخبار کے مطابق معاونین نے ٹرمپ کو ایران جنگ بڑھانے پر وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے خطرے کے خدشے کاظہار کیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ مڈٹرم الیکشنز تک ایران جنگ خاموشی سے جاری رہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نجی طور پر معاونین سے ایران جنگ کے خاتمے کے اعلان پر مشاورت کی ہے، ٹرمپ ذاتی طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے حق میں ہیں، صدر ٹرمپ کو یقین ہے ایران پر اقتصادی دبا ایرانی حکومت کو اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے پر مجبور کردے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button