شوبز

اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(کھوج نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ادکارہ مومنہ اقبال اور(ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ نئے ڈیجیٹل شواہد پر مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں جب کہ نئے شواہد آنے پر ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی بنا ئی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹرعہدے کے افسر کریں گے، ٹیم نئے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لیگی۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈی جی کو دے گی اور رپورٹ کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button