ثاقب چدھڑ کے الزامات پر اداکارہ مومنہ اقبال بول پڑیں

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے (ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے خود پر اور اپنی بہن پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے پھٹ پڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ثاقب چدھڑ کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے ثاقب چدھڑ کا انٹرویو لینے والی میزبان کے ولیمے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے کہا کہ پوڈکاسٹ اپنی دوست کے ساتھ کیا اور جعلی ثبوت بھی اسی کو دکھائے، یہاں تک کہ ان ثبوتوں کی تصدیق بھی اپنی دوست سے کروائی’۔
مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سب عوامی طور پر کررہے ہیں تو یہ ثبوت بھی عوام کو کیمرے پر دکھانے چاہیے تھے، پھر عوام خود فیصلہ کرتی کہ یہ سچ ہے یہ جھوٹ’۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘دراصل ہمیں این سی سی آئی اے نے بانڈ کیا ہوا ہے، ورنہ میں بھی آپ کے وائس نوٹس اور آپ کی اہلیہ کی جانب سے آئی ریکارڈڈ فون کالز منظرِ عام پر لے آتی، ورنہ 50 سیکنڈز کا مختصر سا وائس نوٹ آپ کے جھوٹے دعوں کے لیے کافی تھا’۔



