کھیل
ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے روپے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر پی سی بی نے انکوائری شروع کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بتایا ہے کہ معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت لیا جا رہا ہے، انکوائری میں تمام متعلقہ افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے۔
ترجمان کے مطابق پی سی بی غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر اس وقت مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی ہے ، کھلاڑیوں کے موبائل فون رکھے جانے کی بھی انکوائری کی جارہی ہے۔



