پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالے 3افراد گرفتار

ملتان (کھوج نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت کے لئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے امیگریشن ڈبپارٹمنٹ نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بھی مسافروں سے بھاری رقوم وصول کیں، گرفتار مسافروں کو ایجنٹ کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے سعودی عرب پہنچ کر ملازمت حاصل کرنا تھی جب کہ ایجنٹ نے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد ویزا کیٹیگری تبدیل کروانے کا جھانسہ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button