کراچی میں ایک بار پھر آتشزدگی، 3افراد کی حالت غیر

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں ایک بار پھر آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس میں 3افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 16 فائر ٹینڈرز، واٹربازر اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت مخدوش ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز جوان ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، رینجرز جوان واقعے کی سنگینی کودیکھتے ہوئیفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔



