ایشین گیمز مینز اور وویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز مینز اور وویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، یہ مقابلے کب شروع ہوں گے ؟ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے، ایونٹ میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم پہلامیچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈکیخلاف کھیلے گی۔ 20 ستمبر کو سیمی فائنلز میچ کھیلے جائیں گے جب کہ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے، مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائیگا، یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کریگی جب کہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



