صحت

دماغ اور معدے کے درمیان اہم تعلق کونسا ہے؟ دریافت کرلیا گیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دماغ اور معدے درمیان اہم تعلق کونسا ہے؟ اس حوالے سے برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں اہم وجہ دریافت کرلی گئی ہے جو کہ حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسانی معدے میں موجود بیکٹیریا دماغ میں موجود اہم ترین کیمیکلز کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں بیکٹیریا کی ایسی گزرگاہوں کو دریافت کیا گیا جو ایسے مرکبات کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل میں کردار ادا کرتے ہیں جو مخصوص دماغی حصوں میں GABA اور Glutamate نامی کیمیکلز کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں۔

GABAاور glutamateدماغ کے 2 اہم ترین کیمیکل میسنجر ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو متوازن رکھتے ہیں۔ اس تحقیق میں 17 سے 25 سال کی عمر کی 61 صحت مند خواتین کو شامل کیا گیا۔ محققین نے جدید ترین دماغی امیجنگ تکنیک کو استعمال کرکے دماغ کے 3 خطوں میں ان دونوں کیمیکلز کی سطح کی جانچ پڑتال کی۔ فضلے کے نمونوں میں بھی معدے میں موجود بیکٹیریا کی جینیاتی میٹابولک پراسیسز کی صلاحیت کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ معدے میں موجود بیکٹیریا اور دماغی کیمسٹری کے درمیان تعلق دماغ کے ہر خطے میں ایک جیسا نہیں ہوتا بلکہ مختلف بیکٹیریل راستے کیمیکلز کی سطح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button