پاکستان
حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت نے سنایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اکرم نے سماعت کی، عدالت نے حماد اظہر کو 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا مگر لاہور پولیس کی جانب سے حماد اظہر کی باقاعدہ گرفتاری آج ڈالی گئی۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا حماد اظہر لاہور پولیس کو 18مقدمات میں مطلوب تھے، وہ 3سال سے روپوش تھے۔



