پاکستان

سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ (کھوج نیوز) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرعائشہ فیض کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے عدالت سے ڈاکٹر عائشہ فیض کے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر اے ٹی سی کے جج سید علی مبین نے انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روز قبل کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے اور ان کے بیاینیکو فروغ دینیکیالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button