پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ علی پرویز ملک کی نئی منطق

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نئی منطق پیش کردی ہے جس سب کے لئے حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچ رہا ہے، قطر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات میں بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔



