سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار سامنے رکھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار346 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



