وزیراعظم پیٹرول ریلیف سکیم، مصدق ملک کا عوام کو نیا لالی پاپ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم پیٹرول ریلیف سکیم کے حوالے سے وفاقی وزیر مصدق ملک نے عوام کو نیا لالی پاپ دے دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، لیوی 80 روپے،کاربن لیوی 5 روپے ہے جبکہ ریلیف 100روپے کا دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا وہ جنگ جس کا تعلق بھی پاکستان سے نہیں ہے ہم اس سے متاثر ہو رہے ہیں، جنگ تھم جائے گی تو پوری دنیا کو ریلیف ملے گا۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوچکا ہے، آئندہ چند روز میں یہ اسکیم ملک بھر میں لانچ کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ٹیکس سے زیادہ ہے، ہم سمجھتے ہیں اب بھی جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، ہماری معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اس حد تک ہم نے اٹھالیا ہے۔



