نگرنگرسے
خیبرپختونخوا، مویشیوں میں سکن بیماری پھیلنے لگی،کئی جانور ہلاک

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد مویشی متاثر ہوئے ہیں جب کہ کئی جانور ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 699 ہے جب کہ لمپی اسکن سے بچا کیلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ ان کے مطابق 7 جولائی سے 14 ستمبر تک مویشیوں کو ویکسین کی 14 ہزار 100 خوراکیں دی جاچکی ہیں جب کہ مزید 850 خوراکیں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ مویشی پال افراد نے نجی طور پر بھی تقریبا 40 ہزار مویشیوں کی ویکسینیشن کرائی ہے۔



