پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ، یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈان لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے۔



