لانگ مارچ، ہائیکورٹ کے احکامات، پی ٹی آئی کا دبنگ فیصلہ

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں دبنگ فیصلہ کرلیا ہے مگر کونسا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ افسران کو عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی افسر کو مارچ میں شرکت کے لیے کہا جائے تو فوری طور پر چیف سیکرٹری یا انسپکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کیا جائے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم نہیں کرے گا۔ ہدایات کے مطابق ایسے مارچ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی اداروں یا طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ ہدایات میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑی، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل بھی کسی مارچ یا ریلی کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکیں گے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔



