پاکستان

وزیر اعظم فیول ریلیف سکیم، کتنے لوگوں نے رجسٹریشنز کروائیں؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے سلسلے میں اب تک کتنے لوگ رجسٹریشن کروا چکے ہیں؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے بتایا ہے کہ 24گھنٹے کنٹرول روم سے ملک بھر میں اسکیم کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 10لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوچکیں جب کہ ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز جنریٹ کیے گئے۔ وزارت آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ٹوکنز ریڈیمپشن کی فہرست میں پنجاب اور اسلام آباد سب سے آگے ہیں، پی ایم ریلیف اسکیم سے ملک میں مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button