نگرنگرسے
جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبرروم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے متن کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔



