سوشل ایشوز
کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، گڈز ٹرانسپورٹ نے سامان کی ترسیل بند کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے سامان کی ترسیل ہی بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے بتایا ہے کہ کنٹینرز پکڑے جانے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کو بھاری نقصان کا سامناہے جس کے سبب گڈز ٹرانسپورٹ نے لوڈنگ بندکردی ہے۔ چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی معطل کردی ہے۔



